ڈی ایل ایس اے کٹھوعہ نے خصوصی لوک عدالت کا اہتمام کیا

0
0

102 مقدمات کو حل کر، تصفیہ کی رقم کے طور پر 1.8 لاکھ روپے وصول کیے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// جنوری 2024 کے مہینے کیلئے جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق اور چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، کٹھوعہ ،پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، کٹھوعہ اشوک کی روشن رہنمائی میں ، آج یہاں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کٹھوعہ کی طرف سے مجرمانہ قابل سماعت مقدمات پر ایک خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔وہیںپروگرام کا آغاز چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے روایتی چراغاں کے ساتھ ہوا۔ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خصوصی لوک عدالت کے انعقاد کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی۔جبکہ اس موقع پر کل چھ بنچ تشکیل دیے گئے تھے جن میں ریفر کیے گئے کریمنل کمپاؤنڈ ایبل کیسز کو نمٹایا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا