جموں کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کا تعزیتی اجلاس منعقد

0
0

عبدالکبیر بٹ ساکنہ قاضی پورہ بڈگام کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍؍ جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی نے عبدالکبیر بٹ ولد عبدالصمد بٹ ساکنہ قاضی پورہ بڈگام کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کا ایک تعزیتی اجلاس غمگین مجید ناربلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر غمگین مجید ناربلی نے بڈگام قاضی پورہ علاقے کے عبدل کبیر بٹ کے وفات پر زبردست دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی گڑھی جموں کشمیر سے سوشل ورکرس کمیٹی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی گئی۔ادھر ماسٹر بشیر احمد صوفی واہی بگ پلوامہ نے بھی قاضی پورہ کے عبدل کبیر بٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔اس دوران جموں کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی کی صدارت میں ایک وفد نے قاضی پورہ جاکر وہاں مرحوم کے لواحقین محمد ایوب بٹ، محمد مقبول، جاوید احمد اور محمد الطاف بٹ کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا