کہابی جے پی غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے وقف ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکز میں وزیر اعظم مودی کی حکومت بھگوان رام کے حکمرانی کے اصولوں سے متاثر ہے کیونکہ بھگوان رام نے ہمیں اپنے وعدوں کا احترام کرنا سکھایا ہے اور مرکزی حکومت ان تمام اہداف کو پورا کر رہی ہے جو وزیر اعظم نے غریبوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے مقرر کیے ہیں۔ یہ ریمارکس جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور انچارج بوتھ جن سمواد ابھیان وبودھ گپتا نے جموں کے مٹھی پلوڑہ منڈل میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہے۔ وبود نے بتایا کہ ابھیان کا بنیادی فوکس 5 اگست 2019 کے بعد مودی حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ مہم شہریوں اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے تھی اور اس نے مختلف مسائل پر کھلی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ وہ مسائل جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔وبودھ نے بتایا کہ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اب تک جموں و کشمیر میں 2800 میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں اور 3.25 لاکھ افراد اس مکالمے میں شامل تھے۔