سانبہ پولیس نے چوری، مویشی اسمگلنگ اور شرارتوں میں ملوث 10 بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کیا

0
0

مختصر عرصے میں 189 چور، 122 مویشی اسمگلر گرفتارکئے گئے : ایس ایس پی سانبہ بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولس نے تھانہ سانبہ، پی ایس رام گڑھ اور پی ایس پرمنڈل کے دائرہ اختیار میں چوری،مویشی اسمگلنگ، بوٹلیگنگ اور شرارتوں میں ملوث دس بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کئے ہیں ۔واضح رہے سانبہ پولیس منشیات،مویشی اسمگلنگ اور دیگر سماج مخالف عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مختصر عرصے میں 189 چور، 122 مویشی اسمگلر گرفتارکئے گئے اور پولیس چوکسی سے اپنا کام کر رہی ہے ۔ ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ پولیس ضلع میں چوری،مویشی اسمگلنگ، شرارتوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بدنام زمانہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور ملوث مجرموں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا