شمالی کوریا کے سائبر خطرات کے خلاف تعاون میں جنوبی کوریا کرے گا اضافہ: امریکہ

0
0

سیول، // جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے سائبر خطرات کے خلاف تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمہوریہ کوریا اور امریکہ نے جمعہ کو ورکنگ سطح کی سائبر پالیسی میٹنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام جنوبی کوریا اور امریکہ کے لیے سنگین سیکیورٹی خطرہ پیدا کرسکتے ہیں اور یہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ دونوں ممالک نے سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے ہم آہنگی بڑھانے، معلومات کے تبادلے کو بڑھانے اور انسداد ہیکنگ کی کوششوں اور ٹیکنالوجی کے تعاون میں باہمی تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا