صدر جمہوریہ ہند 22 جنوری کو 19 بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار2024 سے نوازیں گی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار- غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کامیابیوں والے بچوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو بہادری، فن اور ثقافت، ماحولیات، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمت اور کھیلوں کے سات زمروں میں ان کی شاندار کارکردگی پر دیا جاتا ہے جو کہ قومی شناخت کے مستحق ہیں۔ وہیںپرسکارکے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک میڈل، سرٹیفکیٹ اور ایک حوالہ کتابچہ دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ 22 جنوری 2024 کو وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک رسمی تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دیے جائیں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی کے ساتھ بچوں کے ساتھ بات چیت کریں گی اور ان کے متعلقہ زمروں میں مثالی کارکردگی کے لیے انہیں مبارکباد دیں گی۔امسال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2024 کے لیے ملک کے تمام خطوں سے 19 بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔تاہم 23 جنوری، 2024 کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکارایوارڈ یافتہ افراد کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ بچے 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی حصہ لیں گے۔وہیںمنتخب بچوں کی فہرست میں بہادری، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے زمرے میں ایک ایک بچہ شامل ہے۔ سوشل سروس کے زمرے میں چار بچے؛ کھیل کے زمرے میں پانچ بچے اور آرٹ اور کلچر کے زمرے میں سات بچے شامل ہیں۔اس فہرست میں 9 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں، جن کا تعلق 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔واضح رہے ایوارڈ آدتیہ وجے برہانے ( بعدازمرگ)مہاراشٹرکو بہادری کے زمرے میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا،انوشکا پاٹھک اتر پردیش آرٹ اینڈ کلچر،اریجیت بنرجی مغربی بنگال آرٹ اینڈ کلچر،ارمان ابھرانی چھتیس گڑھ آرٹ اینڈ کلچر،ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریاگجرات آرٹ اینڈ کلچر،اشفاق حمیدجموں و کشمیرآرٹ اینڈ کلچر،محمد حسین بہارآرٹ اینڈ کلچر،پنڈیالا لکشمی پریاتلنگانہ آرٹ اینڈ کلچر،سوہانی چوہان دہلی اختراع،آرین سنگھ راجستھان سائنس ٹیکنالوجی،اونیش تیواری مدھیہ پردیش سماجی خدمت،گریماہریانہ سماجی خدمت،جیوتسنا اخترتریپورہ سماجی خدمت،صئم مزمدار آسام سماجی خدمت،آدتیہ یادواتر پردیش کھیل، چاروی اے کرناٹک کھیل،جیسیکا نی سارنگ اروناچل پردیش کھیل،لنتھوء چنمبم منی پورکھیل،آر سوریا پرساد آندھرا پردیش کھیل کے زمروں میں یہ اعزازات حاصل کریں گے ۔یہ ایوارڈز 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو سات زمروں یعنی آرٹ اینڈ کلچر، بہادری، ماحولیات، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمت اور کھیل، جو قومی شناخت کے مستحق ہیں، میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دیا جاتا ہے۔ پی ایم آر بی پی کے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک میڈل اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔اس سال خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے علاقائی اخبارات اور تمام بڑے قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کرکے نامزدگیوں میں اضافہ کرنے کی خصوصی کوشش کی۔ نیشنل ایوارڈ پورٹل کو 9 مئی 23 سے 15 ستمبر 23 تک طویل مدت کے لیے نامزدگیوں کے لیے کھلا رکھا گیا تھا۔ متعلقہ وزارتوں، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز/ ایڈمنسٹریٹرز، ڈی ایم/ ڈی سی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے پی ایم آر بی پی کی وسیع تشہیر کریں ، تاکہ ایوارڈ کی تشہیر ہو، اور گرام پنچایتوں/ بلدیات وغیرہ سمیت تمام سطحوں سے نامزدگیاں جمع کی جائیں۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس(مصنوعی ذہانت) کا استعمال گزشتہ 2 برسوں سے میڈیا مواد کے ذریعے ڈیٹا کرال کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس(این سی پی سی آر) سے بھی مستحق امیدواروں کی سفارش کرنے کے لیے استفادہ کیا گیا۔دعووں کی سالمیت کی جانچ پڑتال اور تصدیق متعدد افسران کے ذریعے کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں جس کے بعد ایک اسکریننگ کمیٹی بنائی گئی جس میں سماجی خدمت، ماحولیات، سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ اینڈ کلچر، کھیل وغیرہ جیسے مختلف شعبوں کے ماہرین شامل تھے۔اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے پروفائلز کا دوبارہ مختلف میدانوں جیسے دیگر اداروں کے علاوہ سنگیت ناٹک اکادمی، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن، محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے قومی سطح کے آزاد ماہرین کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے حتمی انتخاب کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے پروفائلز کا جائزہ لیا۔