عوام سے محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دینے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں// ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر راجندر سنگھ تارا کی موجودگی میں آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، گاندھی نگر سے جاری قومی روڈ سیفٹی مہینے کے ایک حصے کے طور پر ایک بیداری ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وہیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دیں اور تمام سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ پہننے اور رفتار کی حد کی پابندی جیسے احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔ ڈی سی نے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے پر بھی زور دیا۔ ملک میں سڑک ٹریفک حادثات اور اس سے وابستہ اموات کی خطرناک شرح کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے ایسے واقعات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے طلبائ، اساتذہ اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے روڈ سیفٹی کا عہد کروایا۔وہیںاس تقریب کے دوران، ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر، راجندر سنگھ تارا نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تیز رفتار ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ انہوں نے طلباء سے مزید کہا کہ وہ ٹریفک ضوابط کی تعمیل کے کلچر کو فروغ دیں اور خاص طور پر نوجوان نسل میں محفوظ ڈرائیونگ کی عادات کو فروغ دیں۔یہ ریلی جس میں تقریباً 250 طلباء شامل تھے ۔اپسرا روڈ، گاندھی نگر سے گزرے جس میں روڈ سیفٹی کے پیغامات دکھائے گئے تاکہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے، آخر کار گرین بیلٹ، گاندھی نگر پر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء کو ریفریشمنٹ دی گئی۔