یونائٹد پیس الائنس کے زیر اہتمام جموں میںبھارتی سول سوسائٹی کے ممتاز ممبران کے ساتھ محفل مذاکرہ کا انعقاد

0
0

ریاست کے طول عرض سے کئی سیاسی و سماجی کارکنان نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں//گزشتہ روز ریاست کے سرمائی دارالحکومت جموں میں یونائٹد پیس الائنس کے زیر اہتمام بھارتی کی سول سوسائٹی کے ساتھ ایک محفل مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جس میںبھارت کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ممتازسول سائٹی ممبران کے علاوہ ریاست کے طول و عرض سے سیاسی و سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی سول سوسائٹی وفد میں جو اہم لوگ شامل تھے ان میں ممتاز امن کارکن او پی شا کولکتہ، اشوک وانکھیڈے نئی دلی، آنند وردھن لکھنوئ، شیخ حسین ممبئی، اجے شکلہ چندی گڑھ، اروند خوشواہا حیدر آباد، اور انوکھے لال بنارس شامل ہیں۔اس موقع پر بولتے ہوئے یونائٹڈ پیس الائنس کے چیرمین میر شاہد سلیم نے بھارتی سول سوسائٹی کے وفد سے شکائت کی کہ وہ بھارت کے عوام کو جموں کشمیر کی اصل حقائق سے روشناس کروانے میں لا پرواہی برت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سول سوسائٹی کے با ضمیر افراد کو آگے آکر جموں کشمیر کے حقیقی مسائل پر بات کرنے کے لئے پہل کرنی چاہیے۔ اور اس مسئلے کے ایک پر امن اور پائدار حل کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہیے تاکہ خطہ میں دیر پا امن قائم کیا جا سکے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جموں کشمیر تعلق رکھنے والے مقررین نے نئی دلی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست 2019کو یکطرفہ طور پر ریاست کی خود مختاری کو ختم کر کے نئی دلی ریاست عوام کے ساتھ نو آبادیاتی سلوک کر رہی ہے۔ ہمارے وسائل کو دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔ ریاست کے آبی وسائل سے پیدا ہونے والی برقی توانائی سے بھارت کی کئی ریاستوں کو سستے داموں بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بدترین لوڈ شیڈنگ سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ ہماری زمین ، قدرتی وسائل اور ملازمتوں پر غیر ریاستی لوگوں کا تسلط بڑھ رہا ہے۔ ریاستی افسر شاہی کو حاشیہ پر دھکیل کر ریاست میں غیر ریاستی افسر شاہی کو تعینات کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سول سو سائٹی کے ممبران نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کو اپنی ہندوتا پالیسیوں اور تانا شاہی کا شکار بنا رکھا ہے انہوں نے کہا وہ جموںکشمیر کے دکھ درد کو سفیر بن کر بھارت کے مختلف حصوں میں جا کر وہاں کے عوام کو حقیقی صورت حال سے باخبر کرنے کی کوشش کریں گے۔اجلاس سے جن لوگوں کے خطاب کیا ان میںآئی ڈی کھجوریہ، کامریڈ محمد یوسف تاریگامی ریاستی سیکریٹری کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ، شیخ عبدالرحمان، سابق ممبر پارلیمنٹ، ترسیم لال، کامریڈ محمد مقبول، شبن جی کول، کلبوشن سنگھ، اندر دیو سنگھ، سنی کانت چب، دیا سنگھ ، آنند وردھن،نریندر سنگھ خالصہ، چوہدری سعید علی، کامریڈ سبھاش مہتا، بابو حسین ملک، سردار تجیندر سنگھ ، لکش بالی ، ڈاکڑ محمد حسین، سردار ہرجیت سنگھ، کامریڈ سکھدیو سنگھ، کامریڈ پریتم سنگھ، ایڈوکیٹ جمیل کاظمی، منصور ماگرے، فاروق احمداور شیخ یوسف کے نام شام ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا