زیڈ موڑ ٹنل رواں سال مئی میں ٹریفک کے لئے بحال ہونے کی توقع:پروجیکٹ منیجر ہرپال سنگھ
مختار احمد
سرینگر؍؍لیہہ قومی شاہراہ پر رابطے کو بہتر بنانے کے لیے جاری بڑے کاموں کے ساتھ، زوجیلا ٹنل، جس کی ابتدائی طور پر 2026 میں تکمیل متوقع تھی، اب 6 ماہ کی تاخیر سے،سال 2027 کے اوائل میں مکمل ہونے کی اْمید ہے ان باتوں کا اظہار ٹنل حکام نے کیا اور کہا کہ مختلف عوامل، بنیادی طور پر موسم اور پچھلے سال کام میں تاخیر کی وجہ سے، ہو سکتا ہے کہ ٹنل ڈیڈ لائن کو پورا نہ کر سکے، اور اسے اپریل-مئی 2027 تک بڑھا دیا جائے۔زوجیلا ٹنل کے پروجیکٹ مینیجر ہرپال سنگھ نے کہا کہ ستمبر 2025 تک 70 فیصد کام مکمل ہو جائے گاجس سے دوسرے کاموں کی تکمیل کی راہ ہموار ہوگی۔ اس کے بعد، بقیہ کام 2027 کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ٹنل بالتل اور مینا مرگ کے درمیان واقع ہے اور اس کا کل فاصلہ 13 کلومیٹر ہے، اس وقت دونوں طرف سے کام جاری ہے۔