بڈگام-بانہال کے درمیان خصوصی ٹرین چلے گی

0
0

ٹرین دونوں سمتوں میں سری نگر، اونتی پورہ، اننت ناگ اور قاضی گنڈ اسٹیشنوں پر رکے گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریلوے مسافروں کی سہولت اور اضافی بھیڑ کو دور کرنے کے لیے، ریلوے نے بڈگام – بانہال کے درمیان خصوصی ٹرین نمبر 04688/04687 چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں یہ ریل گاڑی بڈگام اور بانہال – بڈگام اسپیشل ٹرین کل 184 پھیرے لگائے گی۔واضح رہے 04688 بڈگام – بانہال اسپیشل ٹرین مورخہ 19.01.2024سے 31.03.2024 تک بڈگام سے صبح 09.10 بجے روانہ ہو کر اسی دن سفر کے وقت صبح 11.05 بجے بانہال پہنچے گی۔تاہم واپسی کی سمت میں 04687 بانہال-بڈگام خصوصی ٹرین مورخہ 19.01.2024سے31.03.2024 تک شام 04.50 بجے بانہال سے روانہ ہوگی اور اسی دن شام 06.35 بجے بڈگام پہنچے گی۔ دریں اثناء 04688/04687 بڈگام – بانہال – بڈگام اسپیشل ٹرین راستے میں دونوں سمتوں میں سری نگر، اونتی پورہ، اننت ناگ اور قاضی گنڈ اسٹیشنوں پر رکے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا