مولانا سید فاضل حسین رضوی کی موجودگی میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا
ریاض ملک
منڈی؍؍ وقف بورڈ پونچھ کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ محمدرفیق چشتی نے منڈی کا دورا کیا جہاں انہوں نے جماعت رضائے مصطفی منڈی کے زیر اہتمام مدرسہ رضاالاسلام منڈی میں اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پرناظم مدرسہ امام وخطیب مولانا سید فاضل حسین رضوی کی صدارت میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دلایاکہ دینی مدارس، مساجد، درگاہیں اور قبرستان وغیرہ کے بارے میں پوری ذمہ داری سے کام کیاجاے گا۔اس موقع پر اراکین کمیٹی نے موصوف کی مدرسہ آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوے شکریہ اداکیا۔ وہیںجماعت رضائے مصطفی منڈی کے صدر سید مسرت حسین، جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس، کے علاوہ دیگر اراکین اور سماجی کارکنان بھی شریک ہوئے۔ اس دوران مووصوف نے مدرسہ کی عمارت کا معائنہ بھی کیا اور یہاں پر ہورہے کام کاج کی سراہنا کی ۔