پی ڈی پی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرے کے والد انتقال کرگئے

0
0

سیاسی ،سماجی ،دینی اور ادبی تنظیموں کا اظہار رنج
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کے والد انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پر سیاسی، سماجی، دینی ،اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعاء کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے نائرہ ٹہاب علاقے سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام احمد پرہ انتقال کرگئے۔مرحوم نوجوان لیڈر اور پی ڈی پی پارٹی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کے والد تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ادھر جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی نے وحید الرحمان پرہ کے والد کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں فیاض اندرابی نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن کے صدر شاہ ارشاد ،معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی ،سوشل ورکر آفتاب وانی،نامور شاعر اور صحافی شکیل آزاد کے علاوہ کئی سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے وحید الرحمان پرہ کے والد کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا