سابق سرپنچ راج کمار شرما نے حق رائے دہی کی اہمیت پر دیازور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍تین درجے کے مقامی انتخابی نظام کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور ووٹنگ سسٹم میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑا نے سابق سرپنچ راج کمار شرما کے ساتھ آج ترلوک پور میں ووٹر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیںووٹر آئی ڈی کے اندراج کے لیے کیمپ کے دوران نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کیمپ کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیشو چوپڑا نے انتھک محنت کرنے پر الیکشن کمیشن، جے کے یو ٹی انتظامیہ اور خاص طور پر بوتھ لیول افسران کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے سمویدنا سوسائٹی کا مقصد نئے ووٹروں تک پہنچنا ہے جو الیکشن کمیشن کی طرف سے مطلوبہ عمر کے سیٹ اپ کو پہنچ چکے ہیں اور اپنا ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سرپنچ راج کمار شرما نے حق رائے دہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ووٹر بیداری کیمپ کے انعقاد کے لیے چیئرمین سمویدنا سوسائٹی کیشو چوپڑا کا بھی شکریہ ادا کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ کا فائدہ اٹھا سکیں اور خود کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرائیں۔