سرنکوٹ کے کلر کٹل تا زیارت بابا مرزا ڈنہ گونتھل رابطہ سڑک کا افتتاح

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مملکت جمہوریہ ہند نے ملک بھر میں جہاں شاہراہوں سڑکوں رابطہ سڑکوں کے جال بچھا کر دیہی علاقوں کو شہروں سے جوڑنے اور ترقیافتہ وخوشحال ہندوستان کے مجوزہ منصوبہ جات کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا جاری رکھا ہے وہیں ضلع پونچھ کے گائوںکلرکٹل نزد نشیمن خاص الحاج محمد رشید تا زیارت بابا مرزا ڈنہ ایک رابطہ سڑک کے تعمیری کام کا باضابطہ افتتاح ہو ا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے دور افتادہ سنگلاخ دیہی علاقہ میں کثیر المقاصد جیسی سڑک سہولت عوام کے لئے راحت کا سبب ہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی سی سرنکوٹ بی سہیل ملک ،لعل حسین ،سرپنچ محمد عباس چودھری ،محمد فاروق ودیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا