سرحدی ضلع پونچھ میں چوری کی وارداتیں عروج پر، پولیس کو متحرک ہونے کی ضرورت

0
0

بزرگ شخص کے 50,000 بینک سے نکلتے ہی ہوئے غائب، معاملہ درج، جیب کٹے بزرگ نے چور کو پکڑنے کی پولیس سے لگائی گوہار
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں چوروں کے حوصلے ان سالوں میں کچھ زیادہ ہی بلند ہوگئے ہیں اور چوری جیسی سنسنی خیز وارداتیں عروج پر ہیں لیکن پونچھ پولیس کے چوروں کو پکڑنے و ان سے مال برآمد کرنے کے باوجود چوری کی وارداتوں پر قدغن لگنے کے بجائے ان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پونچھ ضلع کے شہرِ خاص میں ننگالی سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ غریب شخص نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مکان بنانے کے لیے سرکار کی جانب سے پی ایم آواس یوجنا کے تحت مل رہی مدد کی قسط مبلغ رقم 50,000 جب بینک سے نکلوا کر باہر بازار میں آیا تو تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہ پیسے اسکے جیب میں نہیں تھے اور جیب بھی کٹا ہوا تھا جس کے بعد دکھ کی بجلی اس پر ٹوٹ پڑی اور بعد میں اس نے یہ معاملہ پولیس تھانہ میں درج کروایا جس کی تحقیقات بھی تیز رفتار سے جاری ہے۔ضلع پولیس پونچھ کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات آج کل بازار، اہسپتال، بینک و دیگر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر عام ہورہے ہیں اور ان معاملات میں ملوث افراد کو گرفتار کر انکے ساتھ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی غریب کی نقدی رقم کو اسطرح چوری کرنے کی وہ چور جرات بھی نہ کریں۔بزرگ شخص و اسکے اہلِ خانہ نے ڈپٹی کمشنر پونچھ و ایس ایس پی پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات پر قدغن لگانے کے لیے خصوصی مہم چلائیں اور غرباء کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا