سانبہ پولیس نے گڈوال رام گڑھ کے اکشے قتل کیس کو حل کیا

0
0

4 ملزمان کو گرفتار، جرم کے ہتھیار اور استعمال شدہ گاڑی ضبط
پولیس انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کررہی ہے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے گڈوال رام گڑھ کے اکشے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔اس سلسلے میں دو پستول، تین میگزین، سات زندہ راؤنڈ، ایک ٹوکا اور جرم میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی ضبط کی ہے۔وہیں گرفتار ملزمان کی شناخت اتل چودھری عرف روی ولد موہن لال سکنہ ترندیان رام گڑھ، ارون چودھری عرف ابو جٹ ولد بدھی سنگھ سکنہ کھوڑ تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں، ساحل شرما عرف گلکا ولد راکیش کمار نزد ریلوے پھاٹک، وجے پور اور راجیش کمار عرف چھوٹو عرف ماہی ڈھلن ولد ست پال، نزد جے کے بی او ایس ای وجئے پور کے طور پر ہوئی ہے۔واضح رہے 25.12.2023 کو شام 6:00 بجے کے قریب، اکشے شرما ولد بنارسی داس ساکنہ گڈوال کو مجرموں کے ایک گروپ نے بے دردی سے قتل کر دیا جنہوں نے اس پر دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کی اور گڈوال رام گڑھ میں ‘ٹوکا’ سے حملہ بھی کیا۔ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اس ضمن میںایف آئی آر نمبر 93/2023 زیر دفعہ 302، 148، 149 آئی پی سی، 3/4/25 آرمس ایکٹ پولیس اسٹیشن رام گڑھ میں درج کر کے تفتیش شروع کی اور جے کے یو ٹی کے اندر اور باہر مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ اکشے قتل کیس کی تفتیش پولیس انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کر رہی ہے اور قتل کیس میں ملوث تمام مجرموں اور ان کے معاونین اور پناہ گزینوں کو قانون کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا