دیدی کی زمین کھسکی ،پہلا دھچکا 23مئی کو انتخابی نتائج کے بعد :مودی
یواین آئی
پرولیا/بانکرا (مغربی بنگال)وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیدی‘اپنے ملک کے وزیر اعظم کو درجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں لیکن پاکستان کے وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں انہیں فخر محسوس ہوتا ہے ۔ مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدواروں کے حق میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بی جے پی کی ریلی نہ ہو، اس کے لئے ترنمول کانگریس حکومت نے پوری طاقت لگا دی تھی لیکن جس پر عوام کا آشرواد ہو، اسے لوگوں کے بیچ میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ محترمہ بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ’دیدی‘کتنی پریشان ہیں، اس کا اندازہ ان کی زبان سے لگایا جا سکتا ہے ۔وزیر اعلی اب، ”میرے لئے پتھروں کی بات کرتی ہیں، تھپڑوں کی بات کرتی ہیں، مجھے تو گالیوں کی عادت ہے لیکن بوکھلاہٹ میں دیدی ملک کے آئین کی بھی توہین کر رہی ہیں۔ دیدی اپنے ملک کے وزیر اعظم کو وزیر اعظم ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، لیکن پاکستان کے وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں انہیں فخر محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی نے پہلے بنگال کو اپنے اقتدار کے نشے میں برباد کیا۔ اب وہ بنگال کو اور تباہ کرنے پر لگ گئی ہیں۔ اپنے اقتدار جانے کے خوف سے انہیں ماں ماٹی مانوش کی نہیں صرف اور صرف اپنے مفادات، اپنی کرسی، اپنے رشتہ داروں، اپنے بھتیجے اور اپنے ٹولہ بازوں کی پرواہ ہے ۔ مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 42 نشستیں اور ان سیٹوں پر تمام سات مراحل میں پولنگ ختم ہوگی ۔ چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ ریاست کے عوام جس طرح ‘دیدی ’ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اس سے انکی زمین کھسک گئی لگتی ہے اور پہلا دھچکا 23مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے پر لگے گا اورپھر ممتا بنرجی کی ظالمانہ حکومت کا زوال شروع ہوجائیگا۔ مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کے حق میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ،پرولیا جو آج سوچتا ہے ،وہیں کل مغربی بنگال کی سوچ بن جاتی ہے جنھوں نے یہاں جمہوریت کوغنڈوں کے نظام میں تبدیل کیاہے ، انکے دن اب گنتی کے رہ گئے ہیں ۔انھوں نے کہا،“ آج ملک میں مودی کو گالی دینے کی بہت بڑی مہم چل رہی ہے ۔پانچ مرحلوں میں ملک نے متحدہوکر جوووٹ دیاہے اس سے مہاملاوٹی پارٹیاں مایوس ہوچکی ہیں ۔[؟] انھوں نے ریلی میں آئے لوگوں سے کہا،“ جس طرح آپ یہاں دیدی کی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، اس نے دیدی کی زمین کھسکا دی ہے ۔میں آپ سبھی کو یقین دلاتاہوں کہ بی جے پی کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ ہے ،پورا ملک آپ کے ساتھ ہے ۔پہلا دہچکا 23مئی کو لگے گا اور پھر دیدی کی ظالمانہ حکومت کا زوال شروع ہوجائیگا۔23مئی کے بعد ہندستان کا آئین سبھی کا حساب کرے گا ،ملک کی جمہوریت سبھی کا حساب کتاب چکائے گی ۔میں آپ کو یقین دہانی کرانے آیاہوں کہ جن دراندازوں کو دیدی نے ،ٹی ایم سی نے اپنا کیڈر بنایاہے ،انکی چن چن کر شناخت ہوگی ،جویہاں ہماری بیٹیوں کو پریشان کرتے ہیں ،ہمارے مہذب بنگالی مانش کو پریشان کرتے ہیں ،انکی شناخت کی جائیگی ۔[؟] محترمہ بنرجی کے تھپڑ والے بیان پر مسٹر مودی نے کہا،“ دیدی نے کہاہ کہ وہ مودی کوتھپڑ مارنا چاہتی ہیں ،ممتا دیدی میں تو آپ کو دیدی کہتاہوں ،آ پ کا احترام کرتاہوں ،آ پ کا تھپڑ بھی میرے لیے آشرواد بن جائیگا لیکن یہ بھی کہونگا کہ اگر آپ نے اپنے ان ساتھیوں کو تھپڑ مارنے کی ہمت دکھائی ہوتی ، جنھوں نے چٹ فنڈ کے نام پر غریبوں کی کمائی لوٹ لی ،تو آپ کو اتنا ڈر نہیں لگتا۔[؟] انھوں نے کہاکہ آج کے مبارک دن غریبوں کی زندگی بدلنے والی تین بڑی اسکیموں پردھان منتری سرکشابیمہ یوجنا،پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کی شروعات چار سال پہلے کولکاتہ سے ہی ہوئی تھی ۔غریبوں کی زندگی آسان بنانے ،انھیں اپنا پختہ گھر ملے ،رسوئی گیس کا کنکشن ملے ،بجلی ملے اور بیت الخلا ملے ۔اس کے لیے آپکا یہ خدمت گار دن رات کام کررہاہے ۔ گرودیورابندر ناتھ ٹیگور کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا،“ گرودیو نے کہاتھا ،وہ ایسا ہندستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں دل خوف سے آزاد ہو اور سربلند ہو ،لیکن پہلے کانگریس اور کمیونسٹوں اور اب دیدی نے گرودیو کی تعلیم کو بالائے طاق رکھ دیا۔واضح رہے کہ ریاست کی سات پارلیمانی سیٹوں پر 12مئی کو چھٹے مرحلہ میں پولنگ ہونی ہے ۔