بھارتی ساحلی محافظ دستے نے مغربی بنگال کے کاک دویپ کے قریب کشتی پر سوار پھنسے ہوئے 182 یاتریوں کو بچایا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ایک تیز کارروائی میں، بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے 16 جنوری 2024 کو مغربی بنگال کے کاک دویپ کے قریب ایک کشتی میں سفر کرنے والے پھنسے ہوئے 182 یاتریوں کو بچایا۔ تجارتی بحری جہاز ’سواستھیہ ساتھی‘ تقریباً 400 یاتریوں کو گنگا ساگر میلے سے کاک دویپ میں واقع ساگر جزیرے تک لے جا رہا تھا تبھی وہ انتہائی خراب موسم کی وجہ سے نظر نہ آنے کے باعث مشکل میں پھنس گیا۔صبح کے اوقات میں ضلع مجسٹریٹ، جنوبی چوبیس پرگنہ سے ایک پیغام موصول ہونے کے بعد، بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی ) کی کارروائی کرنے والی ایک ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہلدیہ اور ساگر جزیرے سے دو فضائی کوشن گاڑیاں (ہوور کرافٹ) روانہ کی گئیں۔ ہوور طیاروں نے 182 یاتریوں کو محفوظ مقام تک پہنچا یا ۔ اس سے پہلے ہوور طیاروں نے کشتی کو بقیہ مسافروں کے ساتھ محفوظ طور پر باہر نکالا۔سالانہ میلے کے دوران لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی ) نے پہلے ہی مختلف اسٹریٹجک مقامات پر سمندری یونٹس تعینات کر دیے تھے۔ غوطہ خوروں کی ایک تیز ی کے ساتھ جان بچانے والی ایکشن ٹیم، ایک جیمنی کشتی کے ساتھ، میلے کے مقام پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ہے۔ اس کے علاوہ، بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی ) کے جہاز فریزر گنج کا ایک افسر ریاستی انتظامیہ کے ساتھ تال میل اور سمندری حفاظتی پہلوؤں کی نگرانی کے لیے ساگر جزیرے پر تعینات ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا