مہم کے پہلے دن روڈ سیفٹی کے اقدامات پر سلوگن تحریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ روڈ سیفٹی کلب جی ڈی سی کٹھوعہ نے ایک ماہ طویل قومی روڈ سیفٹی ماہ مہم کا آغاز کیا۔واضح رہے یہ مہم 14.02.2024 تک ایک ماہ کے لیے منائی جا رہی ہے۔دریں اثناء پرنسپل جی ڈی سی کٹھوعہ پروفیسر سیما میر نے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر ایک ماہ طویل اس مہم کا افتتاح کیا۔اس مہم کے پہلے ہی دن روڈ سیفٹی کلب گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ نے روڈ سیفٹی کے اقدامات پر سلوگن تحریری مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیں مقابلے میں تیس سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا اور دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہنو، شراب نہ پیو جیسے سلوگن لکھنے والے پوسٹر تیار کئے۔تاہم وشال گپتا ، نکیتا شرما اور شیوانی شرما کو مقابلے کے بہترین تین پوسٹرز قرار دیا گیا۔یاد رہے اس تقریب کا انعقاد پرنسپل پروفیسر سیما میر کی سرپرستی میں کیا گیا اور اس کی نگرانی پروفیسر منموہن سنگھ کنوینر روڈ سیفٹی کلب جی ڈی سی کٹھوعہ نے کی۔