طلباء سے کیا تبادلہ خیال،متعلقہ حکام کا ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ایگزیکٹیو کونسلر، ایجوکیشن، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ذاکر حسین نے کرگل، پشکم اور شارگول حلقہ کے مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے رہائشی سرمائی کلاسوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اس موقع پراے سی آر کرگل، محمد شریف، کونسل شارگول حلقہ، محمد جواد، چیف ایجوکیشن آفیسر، مشتاق احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران دورہ کے دوران ای سی کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران انہوں نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کرگل، گورنمنٹ ہائی سکول ٹچا، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شارگول اور جی ایچ ایس سکمبو میں رہائشی سرمائی کلاسوں کا معائنہ کیا۔وہیں جی ایچ ایس ٹچا میں، ای سی نے اصلاحی کلاسوں کو مضبوط کرنے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ انہیں سائنس اور ریاضی کے اضافی اساتذہ کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ ای سی نے یقین دلایا کہ اس کے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔اس دوران ای سی نے طلباء اور اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ ان کلاسوں اور رہائشی بورڈنگ کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ یو ٹی انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے ہیں کہ طلباء سی بی ایس ای امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔