بس اسٹینڈ کشتواڑْ میں محکمہ موٹر وہیکل کے زیرِ اہتمام افتتاحی تقریب منعقد
ڈی سی اور ایس ْایس پی کشتواڑ نے ٹرانسپورٹروں اورعوام کو حفاطتی اقدامات پر عمل کرنے کی تلقین کی
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں قومی روڈ سیفٹی مہینہ 2024 کا آغاز بس اسٹینڈ کشتواڑ میں ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا، جس نے ضلع کشتواڑ میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پہل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر دیونش یادؤ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ جو ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کشتواڑ کے چیئرمین بھی ہیں، نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور سڑکوں پر محفوظ طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولی5 کشتواڑ خلیل پوسوال کو بھی مہمان خصوصی کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تقریباً تین سو سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں ٹرانسپورٹرز، عام شہری، طلبائ ، ڈرائیور اور نوجوان شامل تھے۔منعقدہ پروگرام محکمہ موٹر وہیکل کشتواڑ نے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ، ہائر سیکنڈری اسکول بوائز کشتواڑ اور ٹرانسپورٹ یونین کشتواڑ کے اشتراک سے منعقد کیا تھا اور ماہ بھر کی سرگرمیاں 14 فروری 2024 تک جاری رہیں گی۔تقریب کا آغاز استقبالیہ خطبہ اور اے آر ٹی او کشتواڑ محمد سلیم کی جانب سے قومی روڈ سیفٹی مہینے کے حوالے سے کیے گئے عہد کے ساتھ ہوا۔ پروگرام میں ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ اور ایس ڈی آر ایف ٹیم کے ذریعے کرائے گئے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن پر ایک مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران مختلف سرگرمیاں پیش کی گئی، جن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بوائز کشتواڑ کے طلباء کی طرف سے پیش کردہ نْکڑ ناٹک اور روڈ سیفٹی پروٹوکول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے طلبائ کی طرف سے ایک مباحثہ شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ، اے آر ٹی او کشتواڑ، اور صدر ٹرانسپورٹ یونین بی ایل شان نے روڈ سیفٹی کے مسائل پر روشنی ڈالی اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ٹرانسپورٹروں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں میں ترجیحی بنیادوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، وی ایل ٹی ڈی، اور رفتار کی حد کے آلات نصب کریں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفاظتی آلات کی تنصیب، روڈ سیفٹی آڈٹ، خطرناک مقامات پر کریش بیریئرز، رفتار کی حد کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اقدامات جیسے اقدامات لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ باضمیر شہریوں کے طور پر اپنی ذمہ داری کو قبول کریں، ہماری سڑکوں پر محفوظ سفر کے لیے اجتماعی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔پروگرام کا اختتام ایک متاثر کْن روڈ سیفٹی بیداری ریلی کے ساتھ ہوا جس کی قیادت طلباء اور این سی سی کیڈٹس نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈی ایس پی سجاد خان، اے آر ٹی او کشتواڑ، ای او میونسپل کونسل کی رہنمائی میں کی۔ ریلی کے دوران سبھی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جو بس اسٹینڈ کشتواڑ سے روڈ سیفٹی بیداری کی بیداری فراہم کرتے ہوئے قصبہ کشتواڑ سے گزرتے ہوئے ڈاک بنگلو کشتواڑ میں اختتام ہوئی۔