صحت کے معیار میں اہم اقدامات اٹھانے پر ملاز اعزاز
لازوال ڈیسک
جموںاپولو فاﺅنڈیشن کی نائب چیئرپرسن اپاسنا کمینینی کو دادا صاحب پھلکے ایکسیلنس ایوارڈ 2019میں ’فلانتھرپسٹ آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازہ گیا ۔واضح رہے موصوفہ کو صحت کے میعار کو اپگریڈ کرنے اور صحت کی دیکھ بھال میں اہم اقدامات اٹھانے کے سلسلہ میں سال کا ہمدرد انسان قرار دیا گیا جبکہ موصوفہ نے دیہی علاقہ جات میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی سرگرمیوں میں ایک قلیدی کردار ادا کیا ہے اور اپولو فاﺅنڈیشن کے سائے میں اہم اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔اس سلسلہ میں اپاسنا کمینینی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم زندگی کی مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کی زندگی میں اصلی فرق پیدہ کر رہے ہیں ۔واضح رہے اپاسانا کمینینی کو یہ اعزاز یہاں ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دادا صاحب پھالکے فیملی کی جانب سے ان کی بہترین خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا ۔اس سے قبل یہ اعزاز امیتابھ بچن، شارخ خان، پریانکا چوپڑہ، جاوید اختر، پنکج کپور و دیگران کو مل چکا ہے ۔