کہا عوام کی سہولت کے لیے عوامی دربار منعقد کیا جاتا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے سکریٹری اروند گپتا اور بی جے وائی ایم پربھاری منیش شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں عوامی شکایات سنیں۔اس موقع پر جے اینڈ کے بی جے پی کے ایڈیشنل آفس سکریٹری نریش سنگھ بھی موجود تھے۔وہیںجموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچی تھی تاکہ اپنے مسائل کو کم کرنے میں بی جے پی لیڈروں سے مدد حاصل کر سکے۔اس موقع پر اروند گپتا نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر کام کے دن عوامی دربار منعقد کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہر روز لوگوں کا رش لگا رہتا ہے، جو اپنے مسائل بیان کرنے اور مدد لینے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ پارٹی قائدین کے نوٹس میں لائے گئے کسی بھی مسئلے کو جلد حل کرنے کے لئے مناسب سطح پر اٹھایا جائے۔منیش شرما نے کہا کہ یہ واقعی بی جے پی کے لیے اطمینان کی بات ہے کہ اس کے لیڈر ہر سطح پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے مسائل میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بہترین ممکنہ رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے اصول پر کام کرتی ہے۔