بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوری//مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کے موقع پر گڑھی، نوشہرہ میں ہندوستانی فوج کی طرف سے ایک سابق فوجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی میں 118 سابق فوجیوں نے شرکت کی جن کا تعلق تحصیل نوشہرہ کے قریبی دیہات سے تھا۔ وہیں گڑھی میں ای ایس ایم آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد 8ویں ویٹرنز ڈے کے موقع پر ہمارے بہادر دلوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا اور اس میں ای ایس ایم کے لیے روزگار کے مواقع، مالی بیداری، صحت کی جانچ، نوشہرہ کے سیکورٹی سیٹ اپ میں وی ڈی سی کی اہمیت اور شکایات کے ازالے کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔ یا دد رہے یہ ریلی ہمارے بہادر سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تھی اور یہ اقدام نوشہرہ میں سابق فوجیوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان کی خدمات کے لیے گہرے تشکر کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد سابق فوجیوں، معذور فوجیوں اور جنگی بیواؤں کے لیے اظہار خیال کرنا تھا۔