21 سب ایریا کی جانب سے آٹھویں آرمڈ فورسز کے ویٹرنز ڈے ریلی کا انعقاد کیا گیا

0
0

سابق فوجیوں کی مدد کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں//8ویں مسلح افواج کے ویٹرنز ڈے ریلی کا انعقاد پٹھانکوٹ میں 21 سب ایریا کی طرف سے ہیڈکوارٹر ویسٹرن کمانڈ کے زیراہتمام ویر ناریوں اور سابق فوجیوں تک پہنچنے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کیا گیا۔اس موقع پر کمانڈر 21 سب ایریا نے سابق فوجیوں کی مدد کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کو سامنے لایا۔ وہیں جی او سی 26 انفنٹری ڈویڑن نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے سابق فوجیوں اور بہادر ناریوں کی کامیابیاں ہندوستانی فوج کے اخلاق کا مرکز ہیں۔اس دوران 23 ویر ناریوں اور سابق فوجیوں کو مالی امداد دی گئی اور خودکار وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔وہیں ڈپٹی کمشنر پٹھانکوٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق فوجیوں کے لیے حکومت کی مختلف ریاستی پالیسیوں کو سامنے لایا۔تاہم میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کو شامل کرنے کے لیے خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس ریلی میں شکایات کے ازالے کا سیل اور ریکارڈز، ای سی ایچ ایس مراکز، ضلع سینک بورڈز، زونل بھرتی دفتر، ڈائریکٹر جنرل ریکروٹنگ، انڈین ایئر فورس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے نمائندوں کے مختلف اسٹالز شامل تھے۔ اس ریلی میں تقریباً 2000 سابق فوجیوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا