ڈی سی کٹھوعہ نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

آفیسران کو ہدایات کہا، تمام ضروری انتظامات وقت سے پہلے مکمل کئے جائیں
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ//ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے آج یہاں مختلف محکموں کے افسران کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ضلعی سطح پر یوم جمہوریہ 2024 کی تقریب کے انتظامات کو مربوط بنایا جاسکے۔وہیںجشن کا مرکزی نقطہ کٹھوعہ اسپورٹس اسٹیڈیم ہوگا، جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے، اس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، پی ٹی ایس، ہوم گارڈز، این سی سی کیڈٹس اور سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے 46 دستوں پر مشتمل پریڈ ہوگی۔ جبکہ اس تہوار کا آغاز صبح کے اوقات میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک سریلی شہنائی ودن سے ہوگا۔وہیں اس موقع پر پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، بیریکیڈنگ، حفاظتی اقدامات، ٹریفک ریگولیشن، بیٹھنے کے انتظامات، فائر ٹینڈرز، میڈیکل ٹیموں اور سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات کی روشنیوں سمیت اہم پہلوؤں پر جامع بات چیت ہوئی۔محتاط منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری انتظامات وقت سے پہلے مکمل ہوں، قومی تقریب کے لیے ہموار اور پرجوش ماحول کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے جشن کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو رابطہ کاری کی کوششوں کو بڑھانے کی ہدایت کی۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے ضلعی اور سیکٹرل افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات کے انتظامات کی نگرانی کریں۔میٹنگ میں ڈی سی اسٹیٹ ٹیکس رنجیت سنگھ، اے ڈی سی کٹھوعہ رنجیت سنگھ، سی پی او رنجیت ٹھاکر، ایکس ای این جل شکتی، ایکس ای این پی ڈی ڈی، اور سول انتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا