جماعت اہل سنت صوبہ جموں کا 20 رکنی وفد سکریٹری تعلیم سے ملاقی

0
0

مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیر میں اترپردیش طرز پر اختیاری مدرسہ بورڈ تشکیل دیا جائے : علمائے کرام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سواد اعظم جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے دیرینہ مطالبہ پر مدرسہ بورڈ کی افادیت کے پیش نظر غور وحوض کے بعد گورنر انتظامیہ نے بالآخر مدرسہ بورڈ کاز پردانشمندانہ فیصلہ لیتے ہوئے مسودہ ولائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے سرکاری طور ایک کمیٹی نامزد کی جو جس نے دوہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے اس ضمن میں علمائ￿ اہل سنت صوبہ جموں کا 20 رکنی وفد ایجوکیشن سکریٹری ڈاکٹر پایوش سنگلہ سے سول سکریٹریٹ میں ملاقی ہوا جس میں مفصل ومدلل افہام وتفہیم کے مابین اترپردیش (UP) طرز پر مدرسہ بورڈ تشکیل دیے جانے کی مانگ کی جس سے مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کے لئے دینی وروحانی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ عصری علوم۔وفنون کا ہونا تحت ضابطہ قانون بچوں کا اندراج مختلف شعبہ جات میں دسترس وفراغت پر اسناد وسرٹیفکیٹ کے حصول پر کالجوں یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے اہداف سر کرنا مطلوب ہیں تاکہ نئی نسل کو روزگار جیسے مسائل سے نبردآزما ہونے میں پریشانی لاحق نہ ہو وفد نے دوران گفت وشنید ایجوکیشن سکریٹری کے زیر غور لایا کہ اس طرز پر قائم مدرسہ بورڈ ملک وملت کے مفاد میں ایک اہم پیش رفت ہوگی مگر اس میں اختیاری حقوق کو فوقیت دی جائے تاکہ جو مرضی مطابق مداررس کا انسلاک ہو یا مدارس کے قواعد وضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں علاحدگی کا اختیار ہو ایجوکیشن سکریٹری نے جملہ مطالبات کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ مدرسہ بورڈ کے قیام عمل پر مدارس اسلامیہ کے ذی شعور سربراہان کو بھی نمائندگی دی جائے گی واضح رہے جماعت اہل سنت نے 2008 میں مدرسہ بورڈ کا مجوزہ منصوبہ کا بخوبی آغاز کیا پھر یکے بعد دیگرے ریاستی وزرائے اعلیٰ اور مرکزی سرکار سے روابط رہے ریاست کے طول وعرض میں مشاورت کی گئی بڑے بڑے اجتماعات و کانفرنسوں میں مدرسہ بورڈ کو اجاگر کیا گیا گزشتہ برس وفد گونر سے ملاقی ہوا جس پر گورنر انتظامیہ نے مثبت اقدامت اٹھائے جو امید کی ایک کرن ثابت ہوئی جماعت اہل سنت کے صوبائی صدر مولانا مفتی سیّد بشارت حسین رضوی کی قیادت میں مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر مولانا مدثر حسین قادری صوبائی جوائنٹ سکریٹری مولانا قاری منظور حسین قادری صوبائی چیف میڈیا مولانا مفتی غلام محمد رضوی صدر چناب ویلی مولانا ذاکر حسین نقشبندی ضلع صدر جموں مولانا حافظ مجید احمد مدنی ضلع صدر پونچھ مولانا مفتی محمد اشرف مصباحی ضلع صدر ریاسی مولانا حافظ محمد اقبال نظامی ضلع نائب صدر راجوری
مولانا قاری محمود رضا قادری ضلع سکریٹری پونچھ مولانا حافظ عبدالزاق نعیمی ایگزیکٹیو ممبر پونچھ مولانا سید آفتاب حسین شاہ ایگزیکٹیو ممبر پونچھ مولانا حافظ عبدالزاق ایگزیکٹیو ممبر راجوری مولانا عبدالغنی اظہری ایگزیکٹیو ممبر جموں مولانا حافظ محمد الیاس ثقافی ایگزیکٹیو ممبر راجوری مولانا قاری تاج الدین ایگزیکٹیو ممبر راجوری مولانا سید شرافت علی ایگزیکٹیو ممبر راجوری شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا