پی ڈی اینڈ ایم ڈی اور اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا،
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی محکمہ (پی ڈی اینڈ ایم ڈی) محمد اعجاز اسد نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں پی ڈی اینڈ ایم ڈی اور اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی محکمہ کے مختلف کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی۔پی ڈی اینڈ ایم ڈی کے ایڈمنسٹریشن سیکشن نے سیکرٹری کو جاری اَقدامات، عدالتی مقدمات، آر ٹی آئی معاملات، ایس آر او 43اور آر اے ایس معاملات، شکایات اور دیگر اِنتظامی مسائل کے بارے میںجانکاری دی۔ اِس کے علاوہ بی اے ڈی پی ، پی ایم ڈی پی اور آر ایم آئی ایس جیسی مرکزی معاونت والی سکیموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں بھی سیکرٹری موصوف کو آگاہ کیا گیا۔میٹنگ میں پرو ایکٹو گورننس اینڈ ٹائم امپلی منٹیشن (پراگتی)، پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (سینٹرل/یو ٹی)، اِی سمکھشاا، پرائم منسٹر ری کنسٹرکشن 20 نکاتی پروگرام، اَسپریشنل ڈسٹرکٹ اوربلاک وپنچایت پروگرام، دیرپا ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)، ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس (ڈی جی جی آئی) اور ڈیپارٹمنٹل ڈیلیور ایبلز جیسے پروگراموں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس نے سیکرٹری کوبتایا کہ ڈی پی سیز گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوں سطحوں پر بلائے گئے ہیں اور متعدد اَفسران کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔اُنہوں نے سیکرٹری کو مزید بتایا کہ محکمہ نے مکمل شدہ کاموں کی صد فیصد فزیکل ویری فکیشن کے علاوہ سکیموں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے اَفسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیٹاکے تجزیے، مصنوعی ذہانت کے اِستعمال، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں پر خصوصی توجہ دیں اور پندرہ دن کی بنیاد پر ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ دیرپا ترقیاتی اہداف منصوبہ بندی کے عمل کا ایک جزو ِلازم ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔