متعلقہ افیسر کے خلاف انکوائری کا حکم
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بطور کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اپنا قلمدان سنبھالتے ہی محکمہ میں غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام کرنے والے ملازمین کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ افسر راجوری کے خلاف انکوائری کا حکم صادر کر دیا ہے ذرائع کے حوالے سے موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں میں محکمہ کی طرف سے منریگا سکیم کے تحت کیے گئے کاموں کا مٹیریل کا پیسہ واگزار کیا گیا تھا اور سبھی بلاکوں میں حسب معمول کے مطابق پیسہ دیا گیا تھا مگر بلاک راجوری میں یہ پیسے غلط طریقے سے واگزار کیا گیا جب اس معاملے کی خبر کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی کو لگی تو انہوں نے اس کے اوپر سخت نوٹس لیا اور فوری طور پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر راجوری کو ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے دفتر میں اٹیچ کیا اور پورے معاملے کی مکمل جانچ کا حکم صادر کیا اور 21 دنوں کے اندر مکمل رپورٹ کا حکم دیا اس واقعہ کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ افسر منجا کوٹ کو بلاک راجوری کی دیکھ رے کا حکم دیا واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات محکمہ کے اندر اس سے پہلے بھی ہوئے ہوں گے تبھی دوبارہ اس طرح کا کارنامہ کیا گیا ہے ملی تفصیلات کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لگ بھگ 79 لاکھ روپے کے اس پاس رقم کو واپس کرایا گیا ہے۔