انجینئر محمد رفیق چشتی اوقاف اسلامیہ کے ایگزیکٹو آفیسر پونچھ تعینات

0
0

حاجی محمد اشرف نے پیش کی مبارک باد،اوقاف اسلامیہ کے کام میں بہتری کی امید جتائی
ریاض ملک
پونچھ؍؍ایک طرف جموں وکشمیر میں پنچائیتوں کی معیاد ختم ہورہی تھی کہ دوسری جانب ضلع پونچھ کے لئے ایک خوشی کی خبر موصول ہوئی۔جب وقف بورڈ کے حکم کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی کے سنیئر رکن انجینئر محمد رفیق چشتی کو اوقاف اسلامیہ کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیاگیا۔ جس کو لیکر عوامی حلقوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئیر لیڈر اور ایس ٹی مورچہ کے سابق نائب صدر منڈل پردھان حاجی محمد اشرف نے انجینئر محمد رفیق چشتی کو مبارک باد پیش کی۔اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ لوگوں کی امنگوں کے مطابق لوگوں کی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اوقاف اسلامیہ کی بلصوص ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی جانب سے چشتی کو اس عہدے پر تعینات کرنا قابل مبارک باد ہے۔ انہوں نے جہا ں مرکزی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے وہیں پر اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ آئندہ ضلع پونچھ میں عوام کے اوقاف اسلامیہ کے تعلق سے بہتر کام ہونگے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا