دینی اور علمی لا شعوری کے سبب ہندوستانی مسلمان بہت سے مسائل سے گھرے ہیں! مولانا محمد یعقوب

0
0

 سہارنپور(احمد رضا) ملک بھر میں دینی اور تعلیمی لا شعوری کے سبب آج ملک کا تیس کروڑ مسلم مختلف مسائل سے گھرا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ علم ،ادب اور شعور کی روشنی گھر گھر پہنچانی جائے اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے ساتھی علماء کرام لگاتار تعلیمی بیداری مہم شروع کئے ہوئے ہیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے! اپنے خاص مقصد کے لئے ہی آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی،تبلیغی،اصلاحی،ملی سماجی وفد یہاں سے 15 روزہ دورے پر گجرات اور ممبئی کے لئے روانہ ہوا اس وفد میں صدر بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری قاری عبد السبحان رحمانی جامعۃ الطیبات سہارنپور قاری محمد شاہ جہاں جامعۃ الطیبات سہارنپور اور محمود الظفر ندوی شامل ہیں یہ سبھی حضرات دینی تعلیمی بیداری کے لئے لگاتار ملک بھر میں تشہیر اور تبلیغ میں سرگرم ہیں سخت ترین ماحول میں یہ وفد شاندار طور سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے وہ قابل احترام عملی کام ہے آپ سبھی حضرات سے تعلیمی وفد کے دنیا وآخرت دونوں جہان میں کامیابی اور کامرانی کی خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے اللہ تعالی اپنی امان اور حفاظت میں رکھے مقاصد سفر میں کامیابی عطافرمائے نيز وفد کی قدم قدم پر اللہ تعالی مدد و نصرت فرمائے اور اہل خیر کے قلوب متوجہ ہوں اور اہل شر سے اللہ تعالی وفد کی آور ہم سبھی کی حفاظت فرمائے آمین! واضع ہو کہ قابل احترام عالم دین مولانا خلیل احمد دیوا مظاہری استاد حدیث فلاح دارین ترکیسر کی دعوت پر کل یہ وفد منارا مسجد سورت میں پہنچا جہاں بعد نماز عشاء آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے صدر بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے دینی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے بہت سارے مسائل ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کو بچانے کا ہے شیطان لعین اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہمیں اور ہماری نسلوں کو مرتد بنانے کی دن رات کوشش کر رہا ہے اور ہم خواب غفلت میں ڈوبے پڑے ہیں سبھی علماء کرام ائمہ مساجد ذمہ داران قوم کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی دردناک آگ سے بچانے کی کوشش کریں مولا نا محمد یعقوب بلند شہری نے کہا کہ اگر ساری قوم اپنے بچے اور بچیوں کی شادیاں سنت کے مطابق سادی کرنے والے بن جائیں اور ان میں خرچ ہونے والا کروڑوں روپیہ بچا کر اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کریں تو ایک صالح معاشرہ وجود میں آسکتا ہے تعلیمی اور اصلاحی پرو گرام میں جن حضرات نے شرکت فرمائی انمیں مولانا محمد انور مصری مظاہری، مولانا خلیل احمد دیوا مظاہری استاد حدیث ترکیسر ، مولانا محمد امام و خطیب منارا مسجد سورت، نسیم بھائی سورتی، حاجی محمد عمر چاندی والا، قاری شاہجہاں سہارنپوری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں!

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا