صمدیہ ہائی اسکول و جونئیر کالج کے فعال معلم اور کرئیر کونسلر فیاض احمد غلام مصطفے مومن کو انوار شریعت کوئیز مقابلے میں اول انعام

0
0

بھیونڈی میں انوار شریعت سیرت کوئیز مقابلہ کا انعقاد حضرت امیر معاویہ کمیٹی کی جانب سے گذشتہ دنوں کیا گیا۔ مقابلہ میں 240 افراد شریک تھے مقابلے کی انعامی تقریب کا انعقاد ضیاء القرآن اسکول کے نزدیک عید گراؤنڈ پر کیا گیا۔ زیادہ مارکس حاصل کرنے والے 10 افراد کو ٹاپ ٹین اور اول دوم سوم کے انعامات دیے گئے۔ مذکورہ مقابلے میں مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ (معلم صمدیہ ہائی اسکول و جونیر کالج و معروف کرئیر کاؤنسلر) کو اول انعام کے طور پر ایک شاندار طغرہ اور گیارہ ہزار سات سو چھیاسی روپئے نقد مہمان خصوصی محترم قاری رضوان صاحب (ممبئی) اور محترم امین القادری صاحب (مالیگاؤں) کے ہاتھوں مفتیان کرام، علما کرام اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں تفویض کیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر آئیٹا بھیونڈی کے جملہ اراکین موصوف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا گو ہیں کہ موصوف کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کریں ۔ دونوں جہان میں کامیابی و کامرانی عطا کرے۔امین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا