ہوڑہ عید گاہ میدان سے میڈیکل ٹیم کی اجمیر روانگی
خواجہ غریب نواز ہیلتھ کیئر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ہوڑہ عید گاہ میدان، ہوڑہ کی جانب سے امسال بھی 40 افراد پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم جو دوحصوں میں منقسم ہے، 812ویں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر اجمیر روانہ ہوچکی ہے۔ اجمیر کے کائٹروسرام استھل بس اڈہ پر 11جنوری تا 21جنوری اس میڈیکل ٹیم کا کیمپ چلے گا۔ زائرین حضرات سے گزارش ہے کہ کیمپ میں آکر ہر طرح کا علاج و معالجہ کراسکتے ہیں۔ ادارے کے صدر جناب صادق علی اور حاجی نثار احمد (گاما بھائی) اور ان کے عاوہ ہمارے دیگر بہی خواہوں کے تعاون سے یہ میڈیکل کیمپ اپنا فرض انجام دیتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات میں ڈاکٹر مقتدیٰ انصاری، ڈاکٹر نصیب احمد، ڈاکٹر معین الدین، ڈاکٹر اظہار آصفی، ڈاکٹر سطان احمد، ڈاکٹر اے کے ملک، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر ذبیر احمد، ڈاکٹر ابو شمع انصاری کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ میڈیکل ٹیم کے انچارج ڈاکٹر علی اکبر ہیں۔ مزید برآں ہمارے اسسٹنٹ بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سینٹ جانس ایمبولنس انڈیا، ویسٹ بنگال نمبر II کی نرسنگ ٹیم بھی ساتھ ہوگی جو بہت مستعدی کے ساتھ اپنا کام انجام دیتی ہیں۔ یہ سارا کام ہمارے ممبران اور کمیٹی ممبران کے تعاون سے پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔ آخر میں میری ایک بار پھر گزارش ہے کہ اس کیمپ میں آکر اپنا علاج کرائیں۔