کہا ڈیری یونٹ قائم کرنے کیلئے مربوط ڈیری ڈیولپمنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں
لازوال ڈیسک
رام بن// جموں کے محکمہ حیوانات کی ڈائرکٹر ڈاکٹر شبھرا شرما نے رام بن ضلع کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران بیداری کیمپوں کی ایک سیریز کی صدارت کی۔وہیںمختلف کیمپوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر شبھرا نے کسانوں کو دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ڈیری یونٹ قائم کرنے کے لیے مربوط ڈیری ڈیولپمنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جے کے ایم پی سی ایل خاص طور پر دودھ جمع کرنے، سبسڈی والی دودھ کی وین خریدنے اور رام بن میں دودھ اے ٹی ایم کھولنے کے لیے سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضلع کے دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے اور پولٹری سیکٹر کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ کسان دوست سکیموں جیسیآئی ڈی ڈی ایس، آئی پی ڈی پی، فیڈ اور چارہ اور ایچ اے ڈی پی کے فوائد حاصل کریں۔وہیںمقامی لوگوں کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ نئے ویٹرنری مراکز کے قیام اور ادویات کی دستیابی سے متعلق مطالبات پر غور کیا جائے گا۔وہیںشروع میں، سی اے ایچ او ، ڈاکٹر سہیل نے ڈاکٹر شبھرا کو مختلف شعبوں اور اسکیموں میں رجسٹرڈ محکمہ کی کامیابیوں اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وہیںچیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر سی اے ایچ او، دفتر کاؤباغ، گاؤں گام اور چملواس میں منعقدہ آگاہی کیمپ کے دوران، جہاں سی اے ایچ او ڈاکٹر سہیل جان کاوسا کی قیادت میں ایک ٹیم جس میں ڈاکٹر ندیم ، ایکسٹینشن آفیسر، ایکسٹینشن اینڈ پبلسٹی ونگ، ڈائریکٹوریٹ شامل تھے۔ وہیںاینیمل ہسبنڈری، جموں اور منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے دودھ پروڈیوسرز کوآپریٹو لمیٹڈ چراگ بھنسڈیا نے کسانوں کو مختلف سرکاری اسپانسر شدہ اسکیموں اور محکمہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی رعایتی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔