سانبہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے لیے جے سی بی مشین سمیت 10 گاڑیوں کو ضبط کیا

0
0

مختصر عرصے میں غیر قانونی کان کنی پر 260 گاڑیاں ضبط: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف زوردار مہم جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ضلع سانبہ میں غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہونے والی ایک جے سی بی سمیت دس (10) مزید گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن گھگوال، پولیس اسٹیشن سانبہ، پولیس اسٹیشن رام گڑھ، پولیس چوکی رکھ امب ٹلی، پولیس چوکی سپوال اور پولیس پوسٹ سڈکو سانبہ کی پولیس ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہونے والی ایک جے سی بی مشین سمیت دس (10) مزید گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ اس ضمن میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کے بعد سانبہ پولیس کی جانب سے غیر قانونی کان کنی کے لیے مختصر وقت میں کل دو سو ساٹھ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہیجہاںپولیس نے ایف آئی آر بھی درج کیں اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا