جی ڈی سی کرگل نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 اسکیم کے تحت مفت مختصر مدتی تربیتی کورسز کا آغاز کیا

0
0

چیئرمین؍چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، محمد جعفر اخون نے باقاعدہ طور پر دونوں کورسز کاافتتاح کیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل نے آج پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 اسکیم کے تحت مفت شارٹ ٹرم ٹریننگ کورسز کا آغاز کیا۔واضح رہے کالج کو روایتی ہینڈ ایمبرائیڈر اور گرافک ڈیزائنر میں دو قلیل مدتی تربیتی کورسز کرنے کے لیے ہنر کے مرکز کا درجہ دیا گیا ہے۔وہیںچیئرمین؍چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، محمد جعفر اخون، جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نے باقاعدہ طور پر دونوں کورسز کا آغاز کیا اور تربیت حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی۔اس پروگرام میں سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی محمد کاظم، نوڈل آفیسر سانکو کیمپس، ڈاکٹر سلیم احمد، آئی ٹی آئی اور جی ڈی سی کرگل کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ ٹرینیز کی بھی موجودگی تھی۔لانچ کے بعد ایک انٹرایکٹو پروگرام ہوا جہاں ٹرینرز، سید روح اللہ، گرافک ڈیزائننگ سینٹر اور زینب بانو، روایتی ہینڈ ایمبرائیڈری سینٹر، نے تربیتی کورسز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا