ای جے اے سی نے این ایچ ایم ملازمین کے لیے فوری تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہ اتنی طویل مدت تک روکنا ناقابل برداشت ہے:وجاہت درانی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین تنخواہوں کے بغیر اپنے تیسرے مہینے میں داخل ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متعلقہ محکمہ سے تنخواہیں واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔وہیںجموں و کشمیر ای جے اے سی کے صدر وجاہت درانی نے تنخواہوں کو طویل عرصے تک روکے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ضروری صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی محنت سے کمائی گئی اور واحد ذریعہ معاش کو اتنی طویل مدت تک روکنا ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان افراد پر مالی دباؤ، جو ہماری صحت کی خدمات میں سب سے آگے ہیں، نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی ان کی صلاحیت کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔وہیںترجمان ای جے اے سی میر بشیر نے اپنے ایک بیان میں تنخواہوں کی تقسیم میں تاخیر نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افرادی قوت کے حوصلے کو متاثر کرتی ہے بلکہ ان کی بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا