اے آئی ایف ایف مسابقتی کمیٹی نے سنتوش ٹرافی کے لیے پلیئر رجسٹریشن کے ضوابط کی سفارش کی

0
0

کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ٹرافی کے ضوابط اور مقابلہ سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍اے آئی ایف ایف کی مسابقتی کمیٹی نے مسٹر انیل کمار پربھاکرن کی صدارت میں ایک میٹنگ کی، جس میں سنتوش ٹرافی 2023-24 کے ضوابط اور مقابلہ سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اے آئی ایف ایف کے قائم مقام سکریٹری جنرل ایم ستیہ نارائن، مسابقتی کمیٹی کے ممبران، دیپک شرما (ڈپٹی چیئرمین، ہماچل پردیش)، سید امتیاز حسین (بہار)، کے نیبو سیکھوس (ناگالینڈ)، موہن لال (چھتیس گڑھ)، سورو پال (آئی ایف اے)، بکرمجیت پورکایستھ (دہلی)، اور اسلم احمد خان (کرناٹک) شریک تھے ۔وہیں کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام نو ٹیمیں، جنہوں نے ایٹا نگر، اروناچل پردیش (21 فروری سے 9 مارچ) میں سنتوش ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا ہے، کوالیفائر میں کھیلنے والے اپنے اسکواڈ میں کوئی بھی تبدیلی کر سکتے ہیں۔ تاہم، اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نئے کھلاڑی ان لوگوں میں سے نہیں ہونے چاہئیں جو 2023-24 کوالیفائرز میں پہلے ہی کسی دوسری ریاست کے لیے کھیل چکے ہیں۔وہیں حصہ لینے والی ٹیموں کو 40 کھلاڑیوں کی ابتدائی رجسٹریشن کی اجازت ہوگی، جن میں سے 22 کا انتخاب متعلقہ ٹیموں کو حتمی رجسٹریشن کے لیے کرنا چاہئے ۔ 40 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 فروری 2024 ہے، حتمی 22 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 15 فروری تک ہو سکتی ہے۔اے آئی ایف ایف کے قائم مقام سکریٹری جنرل، ایم ستیانارائنن نے کہاکہ ہماری ملاقات اچھی رہی چونکہ سنتوش ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈز اور فائنل راؤنڈز کے درمیان بہت بڑا فرق تھا، اس لیے ہم نے حصہ لینے والی ٹیموں کو، جن میں سے نو کوالیفائی کر چکے ہیں، کو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا موقع دیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مجھے امید ہے کہ وہ سب اس تقریب کی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔ واضح رہے سنتوش ٹرافی اس بار پہلی بار اروناچل پردیش میں کھیلی جائے گی اور ہم سب ایک زبردست ایونٹ کے منتظر ہیں۔اس دوران مسابقتی کمیٹی کے چیئرمین انیل کمار پربھاکرن نے سنتوش ٹرافی میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے پر کمیٹی کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا