حیدرآباد۔//تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں واقع میڈارم علاقہ میں ایشیاء کے سب سے بڑے قبائیلی تہوار میڈارم جاترا کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کرنے کی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ہدایت دی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس جاترا کے لئے بڑے پیمانے بہتر انتظامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ توقع ہے کہ جاترا میں 1.2کروڑ افراد شرکت کریں گے۔ ٹریفک کے علاوہ مختلف انتظامات جیسے پینے کاپانی اورحفاظان صحت کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سارے علاقے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظررکھی جائے گی۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔جاترا کے لیے 6000 سے زیادہ بسیں چلائی جائیں گی۔خواتین کے لئے مفت بسیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ کہتے ہوئے کہ امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔