یو این آئی
کلکتہ، //“فانی” طوفان کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اگلے 48گھنٹے تک اپنی تمام سیاسی ریلیا رد کردی ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے سرکاری فیس بک اکا¶نٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم 24گھنٹے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے میں تعاون کریں اور اگلے دو دنوں تک اپنی حفاظت پر توجہ دیں۔ دوسری جانب صبح 10.30بجے سے کلکتہ اور اطراف میں بارش ہورہی ہے ۔وہیں مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور میں کل رات سے بارش ہورہی ہے ،مچھیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ اگلے چند گھنٹے میں مغربی بنگال کے دیگھا میں فانی طوفان کے ٹکرانے کی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ اڈیشہ کے پوری میں فانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔پہلے کہا گیا تھا کہ فانی طوفان آج شام پانچ بجے تک اڈیشہ اور بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا مگر اب چند گھنٹے قبل ہی طوفان ٹکرانے کا اندازہ ہے ۔ وہیں آج صبح سے ہی دمدم ائیر پورٹ پر جہازوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہیں۔یواین آئی