پنچائت نمائندگان کے اعزاز میں دیہی ترقی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍ تحصیل منڈی کے بلاک لورن پنچائت گھر میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے بلاک ترقیاتی کونسل ممبر،سرپنچ اور پنچوں کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ بلاک ترقیاتی آفیسر لورن محمد ابراہیم کی صدارت میں اس اہم اجلاس کا اہتمام کیاگیا۔جس میں مختلف پنچائتوں کے سرپنچوں پنچوں اور بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم اختر نے شرکت کی۔ اس دوران سرپنچوں نے اپنے پانچ سالہ دور کے دوران ہوئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا زکرکرتے ہوئے اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر محکمہ کے اعلی افیسران سے مانگ کی کہ وہ پنچائتوں میں ہورہے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محکمہ اپنااہم رول اداکرے۔ اور پی ایم اے وائی۔ کپکس ودیگر اسکیموں کے بقایاجات کو بھی وقت پر واگزار کیاجائے۔ انہوں نے اس پارٹی کے انعقاد پر بلاک ترقیاتی آفیسر لورن اور ان کے عملہ کا شکریہ اداکیا۔ اور کہاکہ ایسا پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پنچائیت نمائیندگان کو الواداعی ہارٹی دی جارہی ہے۔ بلاک ترقیاتی افیسر نے تمام پنچائیت سربراہان، ممبران اور بی ڈی سے شمیم اختر کو اپنے دور اقتدار کے پانچ سال عزت ووقار کے ساتھ گزارنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ اقتدار میں اکر اسی طرح عوامی خدمات انجام دیں گے۔ اس موقعہ پر سرپنچ ہیڈ کوارٹر کامران بشیر، سرپنچ اعجاز احمد، سرپنچ تعظیم اختر کے علاوہ پلیرہ، لورن وغیرہ کے سرپنچ پنچ اور دیگر سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا