درہال ملکاں میں تحصیل سپلائی افیسر کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد

0
0

زبیر ملک
درہال ؍؍تحصیل سپلائی افیسر درہال ملکاں محمد اسلم کے اعزاز میں الودائی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے معززین نے شرکت کی ۔ جن میں سرپنچ ، پنچ ،ڈیلرز اور معززین شہر بھی موجود تھے علازوہ ازیں تحصیل انتظامیہ درہال نائب تحصیلدار محمد فاروق گرداور پٹواری اور دوسرے لوگ بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ ٹی ایس او اسلم نے اج تک اپنی نوکری میں بڑا اچھا کام سر انجام دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لوکل ہونے کے ناطے بھی لوگوں نے ان کا بہت والہانہ استقبال کیا ہے ۔ اس ناگوار دور میں ملازمت کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ اج کے دور میں ہر ادمی کے پیچھے آدمی ہے اس کے ساتھ ساتھ ائے ہوئے نئے ٹی ایس او محمد اشرف کی تعیناتی پر اُن کا استقبال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح محمد اسلم ٹی ایس اونے اپنا کام درہال میں اچھی طرح سرانجام دیا ہے امید رکھتے ہیں کہ یہ بھی اسی طرح اچھا کام کریں گے اور خدمت خلق میں کوئی قصر باقی نہ رہے گی .ڈیلروں کے صدر زبیر ملک نے کہا کہ اج تک ہمیں کام کرتے ہوئے اس محکمہ میں یہ محسوس نہیں ہوا کہ ہم کسی آفیسر کے ماتحت ہیں یا بھائی کے ساتھ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایس او محمد اشرف نے بھی یقین دہانی کرائی کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اسلم کے نقش قدم پر چلوں اور لوگوں کو پوری پوری سہولیت دوں اور مدد کروں اور ڈیلروں کو بھی راہ راست پر چلنے کی تلقین کروں ٹی ایس او اسلم نے کہا اگرچہ میں یہاں سے جا رہا ہوں اور مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے گھر کو چھوڑ کے جا رہا ہوں مگر میں جس وقت بھی کسی ڈیلر کو میری ضرورت پڑے گی میں یہاں ہی حاضر رہوں گا اورہر جگہ شانہ بشانہ ان کی مدد کرتا رہوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا