لدر ویلی ادب و ثقافت کشمیر کے اہتمام سے محفل مشاعرہ منعقد

0
0

مشاعرے میں شعراء نے کی جوش و خروش کے ساتھ شرکت
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍لدر ویلی ادب و ثقافت کے اہتمام سے مٹن اننتناگ کے اقرا پبلک اسکول میں ایک شاندار محفل مشاعرے کا انعقاد ہوا جس میں کئی معروف شعرائ￿ کے ساتھ ساتھ نوآموز شعراء نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔مشاعرے کے آغاز میں شعراء کا استقبال لدر ویلی کے صدر محمد نعیم خان نے کیا اور میڈیا سیکرٹری محمد شفیع خوش نصیب نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ایون صدارت میں یوسف جہانگیر، کلیم بشیر، مسروف خلیل، رشید صدیقی اور اظہار مبشر موجود رہے۔جن دیگر شعراء نے اس محفل مشاعرے میں شرکت کی ان میں ناصر منور، جہانگیر ایاز حالی، طاہر ریاض ریشی، ریاض انزنو،مستانہ عاشق، غلام نبی شاہد، ندا رحمان، ردا درانی، اعظم فاروق، تنہا طارق، مرتضیٰ بسمل، سلفی مشتاق، بشیر دیوان، عاشق حسین عاجز، عابد حسین، مشروح نصیب آبادی، اور اقرار پبلک اسکول کے پرنسپل رؤف احمد شاہ قابل ذکر ہیں۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض شاہ مظفر نے انجام دئیے۔ مشاعرے کے اختتام پر لدر ویلی ادب و ثقافت کے سرپرست اعلیٰ نادر احسن نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا