بڑی تعداد میںمقامی عوام نے کیمپ سے طبی مشورے اور ادویات حاصل کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مقامی لوگوں، گجر بکروال کمیونٹی اور ان کے مویشیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں، ہندوستانی فوج نے اکھنور میں ایک میڈیکل کم ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیں مقامی لوگوںبشمول بکروالوں کی بڑی تعداد نے یہاں کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔ عوام کی حقیقی طبی ضروریات کو پورا کیا گیا اور حاضرین کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر آرمی ڈاکٹروں اور نرسنگ اسسٹنٹ نے تمام مریضوں کو ناکافی طبی سہولیات کے ساتھ علاج فراہم کیا۔گجر بکروال کمیونٹی کی روزی روٹی میں مویشیوں کے اٹوٹ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے سول ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ضروری ویٹرنری خدمات اور مویشیوں کے انتظام پر ماہرانہ رہنمائی فراہم کی۔تاہم میڈیکل کیمپ میں مقامی لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا۔وہیںکیمپ کے دوران تقریباً 180 افراد نے مفت طبی مشورے اور ادویات حاصل کیں۔