لازوال ڈیسک
جموں ریاستی پنشنروں کے حق میں ساتویں پے کمیشن ایرئرکے متعلق گزشتہ حکومت کی جانب سے جاری حکمنامے کے پیش نظر نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس حکم نامے میں ترمیم کی جائے ۔واضح رہے اس حکمنامے کے تحت اسی سال یا اس سے اوپر کی عمر کے پنشنروں کو ایک انسٹالمنٹ میں ساتویں پے کمیشن ایرئر ملنا ہے ۔شاستری نے اس سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنشنروں کو عمر اور خدمات کے پیش نظر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔موصوف نے کہا کہ ساتواں پے کمیشن اسی سال سے کم عمر کے تمام پنشنروں کو دیا جانا چاہئے ۔واضح رہے شاستری نے ان باتوں کا اظہار یہاں این ایم سی ورکران کے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور پنشنروں کے حق میں میڈیکل الاﺅنس بھی بڑھایا جائے ۔اس موقع پر راجن بابو کھجوریہ، بی ایس جموال، رام سنگھ، پرم جیت، سدیش بھگت، بود ھ راج و دیگران موجود تھے۔