’جموںوکشمیر میں 93فیصد سے زیادہ کنبوں کے پاس اَب کم اَز کم ایک آیوشمان کارڈ ‘

0
0

سیّد عابد رشید شاہ نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی اور صحت سکیم کی مؤثر عمل آوری کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سیّد عابد رشید شاہ نے آج جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی اور صحت سکیم سکیم کی پیش رفت اور عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔سی اِی او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی سنجیو گڈکر نے پورے خطے میں سکیم کی عمل آوری کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ۔ میٹنگ میں اِس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ جموںوکشمیر میں 93فیصد سے زیادہ کنبوں کے پاس اَب کم اَز کم ایک آیوشمان کارڈ ہے جس میں زائد اَز 83فیصد حق دار مستحقین کو ان کے کارڈ مل چکے ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ اِس سکیم کے تحت اَب تک 10.7 لاکھ سے زیادہ طبی علاج کامیابی سے اَنجام دئیے جاچکے ہیں۔ اِس کے نتیجے میں ہسپتالوں کو 1,449 کروڑ روپے سے زیادہ کے دعوے کئے گئے ہیں ۔ پینل میں شامل سرکاری اور نجی دونوں ہسپتالوں کی طرف سے کی جانے والی اہم خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی فراہم کی گئی۔ڈاکٹر سیّد عابد رشیدشاہ نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی اور صحت سکیم کے اہم کردار پر زو ردیا اور اسے جموںوکشمیر میں ہیلتھ کیئر کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک قرار دیا۔اُنہوں نے اِس کی مؤثر عمل آویر کی وجہ سے عوام کے لئے ہیلتھ کیئر تک رَسائی میں خاطر کواہ بہتری پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ نگرانی اور تشخیص کے عمل کو مضبوط بنائیں اور سکیم کے اندر دھوکہ دہی کے کسی بھی واقعہ کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے زورکہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں تیار کی گئی یہ سکیم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اس کے مقاصد کو صحیح معنوں میں پورا کیا جائے۔سیکرٹری صحت نے اِس مقصد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر یوٹی کے اندر آیوشمان کارڈوں کی صدفیصد اہداف حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ، اسٹیٹ گریوینس آفیسر، ایس ایچ اے اور ایس ایچ اے کے دیگر نمائندگان سمیت اَفسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا