شیخ الطاف
کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ماہ رمضان کے مقدس مہینہ کے پیش نظر ضلع کے آفیسران کی میٹنگ طلب کی ۔جبکہ اس دوارن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار ، اسسٹنٹ کمشنر ڈولپمنٹ انیل چنڈیل ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ، امام جامعہ مسجد کشتواڑ بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں رمضان کے مقدس مہینہ میں ضلع میں تمام ترسہولیت فراہم کرنے پر زور دیا اور اس دوران پانی ، بجلی سیکورٹی بحال رکھنے کا فیصلہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ایگزکیٹیو آفیسر م±نسپلٹی کو حکم نامہ جاری کیا کہ قصبہ میں صاف صفائی ہونی چاہیے۔ گندگی بالکل بازار میں نہیں دکھائی دینی چاہیے۔ میٹنگ میں قصبہ کشتواڑ میں سٹریٹ لایٹیں رات کے وقت بلکل بحال رہنی چاہیے۔ مزید کہا کہ اس تہوار پر تحصیلدار کشتواڑ روزانہ دوکانوں کا چک کریں اور تازہ سبزیاں مارکیٹ میں لوگ خرید و فروخت کریں اور ایل پی جی گیس و میڈیکل ڈیپارٹمنٹ تا پی ایچ ای محکمہ طرف سے تمام تر سہولیت فراہم رہنی چاہئے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔