ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں و کشمیر نثار وانی نے کیاافتتاح
لازوال ڈیسک
سانبہ //ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر سانبہ نے آج یہاں ایک کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔جبکہ اس تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں و کشمیر نثار وانی نے کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے علاوہ کیرئیر کے مواقع جیسے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں، حکومت کے زیر اہتمام خود روزگار سکیموں اور حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے مختلف ہنر مندی ،اپ-ہنر مندی کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔وہیں نوجوانوں کے روزگار کو بڑھانے کے لیے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ سانبہ سلکشنا ٹھاکر نے بیروزگار نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈی ای سی سی سانبہ کی جانب سے نافذ کی جارہی سرگرمیوں اور اسکیموں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشن یوتھ اسکیموں کے تحت آج تک 51 نوجوانوں کو خود روزگار کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ 65 دیگر کو اکاؤنٹس ایگزیکٹو اور میوچل فنڈز کی تجارت کے لیے ہنر مندی کی تربیت فراہم کی گئی ہے اور 73 امیدواروں کو جاب میلوں کے ذریعے نجی کمپنیوںصنعتوں میں رکھا گیا ہے۔ وہیںڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے ممکن اسکیم کے تحت 6 مستفیدین کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج اور مشن یوتھ کے تعاون سے منعقدہ ڈی ای سی سی سانبہ میں میوچل فنڈز پر 50 گھنٹے کا ہنر پر مبنی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے 35 ٹرینیز کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔وہیںاس سرٹیفیکیشن کے ذریعے، تربیت یافتہ افراد کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکیورٹی مارکیٹس کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے جو کہ بینک سے متعلق کسی بھی ملازمت کے لیے فائدہ مند ہے۔