چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چیئر پرسنز جموں کے مسائل سُنے

0
0

ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج جموں ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چیئر پرسنز کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کئے گئے مسائل کو سُنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ یو ٹی میں اس جمہوری ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے ایل جی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری خزانہ اور کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی اور ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس میٹنگ کے دوران ان چئیر پرسن نے مشترکہ طور پر چیف سیکرٹری کو اس پر غور کیلئے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے متعلقہ اضلاع سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ اٹھایا ۔ کونسل کے چئیر پرسن نے اپنے حلقوں میں دیگر فلاحی اقدامات کو انجام دینے کیلئے اپنی گرانٹس میں سے اپنی بچتوں کی دوبارہ تصدیق سے متعلق مطالبات اٹھائے ۔ انہوں نے انفرادی طور پر اپنے اضلاع میں زیر تکمیل اسکیموں کیلئے مزید گرانٹس کی بھی درخواست کی ۔ ان نمائندوں نے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں دیگر ترقیاتی ضروریات کو حل کرنے کی بھی کوشش کی ۔ اپنے ریمارکس میں چیف سیکرٹری نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی منصوبہ بندی کو تیز کریں اور اپریل کے مہینے میں کام کے موسم کے آغاز سے پہلے ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کریں ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ مسابقتی ٹینڈرنگ کے عمل سے ہونے والی بچت اگر جلد بتائی جاتی ہے تو محکمہ خزانہ سے ان کے علاقوں میں دیگر ترقیاتی کاموں کی منظوری دی جائے گی ۔ مسٹر ڈولو نے مزید بتایا کہ وہ ذاتی طور پر اگلے ہفتوں میں ان کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں تا کہ وہاں کے عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے ضروری منصوبہ بندی اور نگرانی کی اہم سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ مزید براں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ انہوں نے انہیں لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم ربط قرار دیا اور لوگوں کے روز مرہ کے معاملات کو حل کرنے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا ۔ جس کیلئے انہیں جموں و کشمیر میں ان کے متعلقہ ڈی ڈی سی حلقوں میں گورننس کے تمام متعلقہ پہلوؤں میں زیادہ سے زیادہ اظہار خیال کیا جائے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا