بارہ بنکی کامحمدپورچنڈی سنگھ گاﺅں سرکاری اسکیموں کے تئیں خوب بیدارنظرآیا

0
0

وکست سنکلپ یاتراتقریب میں لوگوں کی اُمڈی بھیڑدیہی علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے تئیں جوش وخروش کی عکاس
جان محمد

بارہ بنکیملک کی بڑی ریاست اُترپردیش کے خوشحال ضلع بارہ بنکی کے دیہی علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے تئیں بیداری شہری علاقوں سے بھی زیادہ دیکھنے کوملی جہاں سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے لوگ کافی بیدار اورطلبگارنظرآئے۔یہاں گرام پنچایت محمدپور چنڈی سنگھ میں وکست بھارت سنکلپ یاتراکی تقریب کسی میلے سے کم نہ تھی جہاں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ جمع ہوئے اور مرکزی معاونت کی سرکاری اسکیموںکیلئے اپنااندراج کروانے میں مصروف نظرآئے۔تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر بارہ بنکی ایکتاسنگھ موجودرہیں۔اس کیمپ کا ایک دلچسپ پہلویہاں تمام تر سرکاری محکموں کے لوگوں کا رویہ بھی کافی ہمدردانہ نظرآیاجو لوگوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے دکھائی دیئے اور انہیں سرکاری اسکیموں بارے مفصل جانکاری فراہم کرارہے تھے۔کیمپ میںخواتین کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی جومرکزی اسکیموں کی کامیابی اور مقبولیت کاکہانی بیان کررہی تھی۔کیمپ کے داخلی دروازے پرشروع میں کچھ خواتین اورغیرسرکاری رضاکارتنظیموں کے کچھ رضاکارایک سٹال لگائے اسمارٹ فونوں کے ذریعے لوگوں کو مختلف اسکیموں وسہولیات کیلئے رجسٹریشن کی تکنیک سکھاتے نظرآئے جن کے اسٹال پرکئی طرح کے اسمارٹ فون رکھے گئے تھے ۔ان کیساتھ ہی آگے بڑھیں توآنگن واڑی ورکروں نے اپنااسٹال لگارکھاہے جہاں وہ بچوں کو دیئے جانے والے کچے راشن سے تیارکی گئی مختلف قسم کی خوراکیں رکھے ہوئے تھیں ۔

ساتھ ہی ایک اسٹال محکمہ دیہی ترقی کاتھاجہاں آواس یوجنا،اوجوالایوجناسے متعلق رجسٹریشن وجانکاری کی سہولیات فراہم کروائی جارہی تھیں۔ان کے ساتھ ہی مختلف بنکوں کے حکام نے ایک اسٹال لگارکھاتھاجو لوگوں کومختلف سبسڈی والی اسکیموں کیلئے قرض حاصل کرنے کے طریقے بتارہے تھے۔ان کاکہنا تھاکہ کے سی سی لون، ذاتی لون، تعلیمی لون وغیرہ کیلئے وہ یہاں سہولیات فراہم کررہے ہیں او رلوگوں کو بتایاجارہاہے کہ لون کیلئے کیسے ایپلائی کرناہے اورلوازمات کوکیسے پوراکرناہے۔ان کے ساتھ ہی محکمہ صحت کاایک اسٹال لگاہواکافی دلچسپ تھاجہاں پرمختلف ادویات تھیں اور لوگوںکومختلف امراض کیلئے طبی جانچ کے بعد ادویات فراہم کی جارہی تھیں یہاں بھی محکمہ صحت کااچھاخاصہ عملہ موجوددِکھا۔اس اسٹال کے ساتھ ایک دلچسپ اور کافی بھیڑوالاسٹال محکمہ زراعت کاتھا جہاں IFFCOکے ایم ڈی ڈاکٹر اودھے شنکر اوستھی کی ٹیم سینئر ایس ایف ایم کی قیادت میں موجودتھی اوریہ ٹیم نینویوریااوردیگر جراثیم کش ادویات کے ڈرون کے ذریعے چھڑکاﺅ کی جانکاری دے رہے تھے جنہیں لوگ بڑی دلچسپی اور جوش وخروش کیساتھ سن رہے تھے۔وہاں موجود ماہرین نے بتاےاکہ نینویوریاکے استعمال سے فصلوں کی پیداوارمیں 10فیصدی اضافہ دیکھنے کوملاہے۔اُنہوں نے مزیدبتاےاکہ 570ایکڑ زمین کو ڈرون کے ذریعے ادویات کے چھڑکاﺅ کے دائرے میں لایاجاچکاہے۔ اُترپردیش میں کل1200ڈرون شروع کئے گئے ہیں جن میں سے6ضلع بارہ بنکی میں ہیں۔اُنہوں نے بتاےاکہ ایک ایکٹرزمین میں 10لیٹرادویات لاچھڑکاﺅڈرون کے ذریعے پانچ منٹ میں مکمل ہوجاتاہے جس سے نہ صرف وقت بچتاہے بلکہ چھڑکاﺅصحیح ہوتاہے اور کارگرثابت ہوتاہے۔اُنہوں نے بتاےاکہ1150پنچاےتوں کو اس دائرے میں لایاجارہاہے۔ماہرین نے بتاےاکہ ایک سیزن میں دومرتبہ چھڑکاﺅکیاجاناچاہئے۔مزیدجانکاری دیتے ہوئے اُنہوں نے بتاےاکہ یہاں ڈرون دیدی کے نام سے ایک پہل کے تحت دوخواتین ہیجاورما اور سوبی سنگھ کوڈرون مفت میں فراہم کیاگیاہے جس کی قیمت 20لاکھ کے قریب ہے۔اب یہ خواتین ان سے اچھی خاصی آمدنی حاصل کررہی ہیں اورایک خوشحال زندگی جی رہی ہیں۔مجموعی طورپریہ وکست بھارت سنکلپ یاتراکیمپ انتہائی پرجوش اوریہاں شہری علاقوں کے وی بی ایس وائی کیمپوں سے دوگنی بھیڑدیکھنے کوملی جس سے معلوم ہوتاہے کہ دیہاتی عوام سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے پوری طرح بیدارہے اور سرکاری مشینری اورعوامی نمائندگان بھی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں۔کیمپ میں گاو¿ں والوں کو آیوشمان کارڈ، پردھان منتری آواس یوجنا، پی ایم سواندھیماوجوالا وغیرہ اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔وی بی ایس وائی کیمپ کاایک دلچسپ پہلو ”میری کہانی، میری زبانی‘ کے دوران سنو ورما اور کنچن نے بتایا کہ پہلے وہ کچے کے گھر میں رہتی تھیں جس کی وجہ سے بارش کے موسم میں پانی ان کے گھر کے اندر داخل ہو جاتا تھا لیکن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت انہیں ایک پکا گھر ملا جس نے ان کی زندگی آسان کردی۔مسز شانتی دیوی اور سینی نے بتایا کہ پہلے وہ چولہے پر کھانا پکاتی تھیں جس میں بہت وقت لگتا تھا لیکن اجولا سکیم کے تحت سلنڈر ملنے کے بعد وہ جلد ی کھانا پکا سکتی ہیںاس طرح وقت بھی بچتاہے او روہ اپنے خاندان کیساتھ وقت گزارتی ہیں۔کیمپ کے دوران گاﺅں کی بچیوں نے خوبصورت تمدنی پروگرام پیش کیااوراپنی خوب صلاحیتو ں کامظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر مختلف سرکاری اسکیموں کے مستحقین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔اسناد جموں وکشمیرسے آئے ہوئے صحافیوں کے ہاتھوں دلاکران کی عزت افزائی کی گئی۔ آخر میں سی ڈی او ایکتاسنگھ نے وکست بھارت سنکلپ کے تحت2047تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے حاضرین کوحلف دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا